Live Updates

ٴْدریائے راوی میں پانی کی سطح تاریخی بلند ترین ریکارڈ،دو لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا

3 وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف سرگرمیاں جاری،صوبائی وزراء متعلقہ اضلاع کی ریلیف سرگرمیوں میں شامل ,سیلاب متاثرہ علاقوں سے 24گھنٹوں کے دوران 20ہزار سے زائد افراد کا محفوظ انخلا ، 9646 افراد کی ریسکیو ٹرانسپورٹیشن، 729 بوٹس اور 2897 ریسکیورز آپریشن میں شامل K تھیم پارک، موہلنوال، مرید وال،فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی،نیو میٹر سٹی اورچوہنگ ایریا سے محفوظ انخلا ، طلعت پارک بابوصابو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری I پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چار بلاکس میں پانی داخل ،تمام رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا،متاثرین چوہنگ ٹھوکرریلیف کیمپ میں مقیم ، قیام و طعام کی بہترین سہولتیں میسر

جمعہ 29 اگست 2025 21:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) دریائے راوی میں تاریخ کی سب سے بلند ترین پانی کی سطح ریکارڈ کی گئی۔ شاہدرہ میں گزشتہ سات گھنٹوں کے دوران دو لاکھ 20ہزار کیوسک پانی کا نکاس ہوا۔ دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ211330 سے 219760کیوسک رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزراء بھی متعلقہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں شامل ہورہے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 24 گھنٹوں کے دوران 20ہزار سے زائد افرادکا محفوظ انخلا مکمل کیا گیا۔ 9646 افراد کی ریسکیو ٹرانسپورٹیشن، 729 بوٹس اور 2897 ریسکیورز آپریشن میں شامل ہیں۔ تھیم پارک، موہلنوال، مرید وال،فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی،نیو میٹر سٹی اورچوہنگ ایریا سے محفوظ انخلا کیا گیا۔

(جاری ہے)

طلعت پارک بابوصابو میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔لاچیوالی سکول کے ریلیف کیمپ میں 70 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چار بلاکس میں پانی داخل ہونے پر تمام رہائشیوں کو بروقت نکال لیا گیا۔ بیشتر متاثرین چوہنگ ٹھوکرریلیف کیمپ میں مقیم ہیں جہاں ا ن کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن رات بھر سے مسلسل جاری رہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام ٹیموں کو شاباش دی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات