ملک بھر میں یوم ختم نبوت 7 ستمبر کو پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا

ہفتہ 30 اگست 2025 12:46

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یوم ختم نبوت7 ستمبر کو پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جائیگا جس میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں 7 ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیتے ہوئے قادیانیت آرڈینسس جاری ہوا جس کی یاد میں اس دن کو پورے مزہبی جوش و خروش سے مناتے ہوئے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں اور اجتماعات منعقد کر کے عظمت رسالت کو اجاگر کیا جاتا ہے فیصل آباد میں 7ستمبر کو مساجد میں ختم نبوت کانفرنسز ہوں گئیں اور شہر سے علماء کی قیادت میں ختم نبوت کارواں نکالا جائے گا۔