امریکا کی یوکرین کو 179 ملین ڈالرکے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری

ہفتہ 30 اگست 2025 14:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) امریکا نے یوکرین کو 179 ملین ڈالرکے فضائی دفاعی نظام کی فروخت کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کا بتانا ہے کہ پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی لاگت کا تخمینہ 179ملین ڈالرہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان میں کہا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کر سکے، یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو ادا کرے گا۔