سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 30 اگست 2025 15:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب، چرس ،آئس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اعجاز سے چرس 1 کلو 560 گرام،آئس 50 گرام، عمران سے آئس 1 کلو 20 گرام، سکندر سے شراب 60 لٹر، تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے حیدر سے چرس 720 گرام، آئس 36 گرام، رمشاء سے چرس 740 گرام، آئس 40 گرام، برکت سے شراب 20 لٹر، تھانہ ساجد شہید پولیس نے وسیم سے شراب 20 لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے طاہر سے آئس 40 گرام، تھانہ ساہیوال پولیس نے قاسم سے شراب 10 لٹر، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے ارسلان سے پسٹل30 بور اور تھانہ کوٹ مومن پولیس محسن سے پسٹل30 بور برآمد کر کے گرفتارملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔