Live Updates

دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ

ہفتہ 30 اگست 2025 16:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنراوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔محکمہ ایریگیشن کے افسران نے راوی میں پانی کے بہاؤ اور سیلابی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ ریسکیو حکام نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بارے افسران کو آگاہ کیا، سیلاب متاثرین کے انخلاء اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے سلسلہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی بھی نگرانی کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، پاک فوج سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ضلعی سربراہان نے دریائی علاقوں کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کے عزم کا اظہار کیا اور اوکاڑہ اور فیصل آباد سیلاب میں سے بچاؤ کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے کہا کہ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیو سک ہے، ضلع اوکاڑہ میں تقریبا 80 ہزار ایکڑ رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ تینوں اوقات میں معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے، دونوں اضلاع کی مشترکہ کاوشوں سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کی راہ ہموار کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ ضلع فیصل آباد کی 9 یونین کونسلز کے 25 دیہات دریائے راوی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، شدید متاثر ہونے والے علاقے خالی کروائے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشترکہ وزٹ کا مقصد ریلیف کاروائیوں کو مزید موثر بنانا ہے اور ضرورت کے وقت عوامی ریلیف کے لیے باہمی تعاون کے سلسلہ میں کوارڈینیشن کو فروغ دیا جائے گا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :