ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس

ہفتہ 30 اگست 2025 16:56

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ حضور ﷺ رحمت للعالمین ہیں ، ہمیں نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کر کے عملی زندگی میں اس کو لا گو کر نے کی ضرورت ہے ، تمام مکاتب فکر اپنے اپنے انداز میں اس ماہ کو بھر پور طر یقہ سے منائیں، سکولوں اور کالجز میں نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ کے حوالے سے مقا بلہ جات کا انعقاد کیا جانا چاہیے تاکہ آنے والی نسل کو اپنے رہبر کی زندگی کا پتہ چلے، دفاتر اور بازاروں میں چراغاں کا اہتمام کیا جائے اور راستوں گلی محلوں کی صفا ئی ستھرائی کی جا ئے۔

ان کا کہنا تھا کے ہم خوش نصیب ہیں جو اپنے پیا ر ے حبیب ﷺ کی 1500 سالہ تقریبات کا حصہ ہیں اور یہ دن پاکستان کیلئے زیادہ خو شی کاباعث ہے ۔