واسا نے لاہور میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) واسا نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سہ پہر تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا - ترجمان کے مطابق ہفتے کے روز پہلے اور دوسرے سپیل میں جیل روڈ پر 60 ملی میٹر، ایئرپورٹ 63 ملی میٹر ہیڈ آفس گلبرگ 85,لکشمی چوک 124,اپر مال 124,مغلپورہ 114, تاجپورہ 120,نشتر ٹاون 147,چوک نا خدا 121 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پانی والا تالاب 116,فرخ آباد 94, گلشن راوی 102, اقبال ٹاون 108,سمن آباد 92,جوہر ٹاون 81, ملی میٹر قرطبہ چوک 81 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش 147 ملی میٹر نشتر ٹاون میں ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک بارش کے ساتھ ہی ایک موریہ ، قرطبہ چوک ،لٹن روڈ،شاہ جمال،وارث روڈ،کوپر روڈ،جی پی او ، نابھہ روڈ، ریلوے اسٹیشن ،علی بلاک، کریم بلاک، بھاٹی گیٹ،رسول پارک،وحدت روڈ،ٹکہ چوک بارش کے ساتھ ہی کلیئر کر دیا گیا۔