ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے میچز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے جبکہ پاکستان وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔ٹورنامنٹ میں 15 ستمبر کو ڈبل ہیڈر میچز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ابوظبی میں یو اے ای اور عمان کے درمیان میچ سہ پہر ساڑھے چار بجے جبکہ دبئی میں سری لنکا اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ شام کو مقامی وقت ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔میچز کے اوقات کار میں تبدیلی موسم اور شائقین کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ کے میچز شام کو مقامی وقت 6 بجے شروع ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔