اورینٹیشن کوچنگ کورس سے کراچی میں شروع ہو گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن زیر اہتمام دو روزہ چوتھا اورینٹیشن کوچنگ کورس، منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گیا ہے۔ کورس کا افتتاح پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس رکن اور کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عظمت پاشا اور پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شارق صدیقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کورس کے شرکائ کو اویس ملک اور علیشبا رحمت اللہ نے کھیلوں کے مختلف امور پر لیکچرز دیئے۔ اور کورس میں تھرو بال، کیچ بال، روپ اسکیپنگ اور پکل بال کے کھیل رکھے گئے ہیں۔ کھیلوں کے لیکچرارز کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، اصول و ضوابط، قوانین، کھلاڑیوں کی خوراک، ممنوعہ ادویات کے استعمال سے نقصانات اور کھیلوں کی پریکٹس پر لیکچرز دیئے جا رہے ہیں کورس میں ملک بھر سے 50 سے زائد سپورٹس ٹیچرز/آفیشلز، کوچز اور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔