پاکستان سپورٹس بورڈ قومی ٹیم کو ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں بھیجنے کے لئے فنڈز جاری کرے،شائقینِ کھیل

ہفتہ 30 اگست 2025 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ملک بھر ٹین پن باؤلنگ کے کھلاڑیوں اور شائقینِ کھیل نے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کو سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت بھجوانے کے انتظامات کرے۔ سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک امریکہ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی تھی کہ چار رکنی قومی ٹین پن باؤلنگ ٹیم کی فنڈز نہ ہونے کے سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے اور پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کی فنڈز کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ پر نظریں ہیں۔ لیکن ابھی تک حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے ٹیم کو ایونٹ میں بھیجنے کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔ شائقینِ کھیل نے حکومت اور پاکستان سپورٹس بورڈ سے اپیل کی ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں بھیجنے کے لئے فنڈز جاری کئے جائیں۔ چار رکنی قومی ٹیم میں اعجاز الرحمن، محمد حسین، شبیر لشکر اور علیم آغا شامل ہیں۔ احمد شیخانی اور امجد محمود بالترتیب قومی ٹیم کے منیجر اور کوچ ہیں۔