Live Updates

پشاور میں اربن فلڈنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 18:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اسفندیار خٹک نے شہر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو انہوں نے شاہین ٹاؤن سوسائٹی کا دورہ کیا جہاں 30 سے زائد گھروں میں پانی داخل ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ حکام بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ موجود تھے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کےلیے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے ڈی واٹرنگ پمپس بھی متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن میں مصروفِ عمل ہیں تاکہ گھروں اور گلیوں میں جمع بارش کے پانی کو نکال کر عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے باعث پشاور میں اربن فلڈنگ کی صورتحال کا سامنا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :