Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہیڈ سدھنائی کا ہنگامی دورہ کیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے ہیڈ سدھنائی کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے حفاظتی اقدامات اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایکسین ہیڈ سدھنائی نے ڈپٹی کمشنر کو نکاسی آب کے پلان اور دستیاب وسائل پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر، ہیڈ کوارٹر منور حسین، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر(پیرا) صدف ارشاد، سیکرٹری آر ٹی اے محسن ریاض، ایکسین ہائی وے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے واضح کیا کہ نکاسی آب اور ریلیف سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نشیبی علاقوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراء ناصر کے ہمراہ کمالیہ چیچہ وطنی پل کا بھی دورہ کیا، پل کے نیچے بند پانچ اسپن بھاری مشینری کی مدد سے فوری کھلوا دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ کمالیہ میں اس وقت ہائی لیول فلڈ کی صورتحال ہے اور اگلے چوبیس گھنٹوں میں پانی کے بہاؤ اور سطح میں مزید اضافہ متوقع ہے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات