منشیات اسمگلنگ،افغان شہری کو 7 سال قید، جرمانے کی سزا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) پشاور نے افغان شہری کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔اے ٹی سی پشاور کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے افغان شہری کو جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم عتیق اللّٰہ کو گزشتہ سال دسمبر میں پولیس نے گرفتار کیا تھا، ملزم افغانستان کا باشندہ ہے، جو خیبر پختونخوا میں منشیات اسمگل کر رہا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سے ایک کلو گرام آئس اور 7 کلو گرام چرس برآمد ہوئی تھی، تحقیقات مکمل کرکے ٹرائل شروع کیا گیا، جس کے اختتام پر جرم ثابت ہوا۔