ڈیرہ مراد جمالی ،شدید گرمی ،حبس نے قیامت برپا کر دی

انسانی زندگی مفلوج کاروبار ٹھپ ،بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:25

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) ڈیرہ مراد جمالی میں شدید گرمی اور حبس نے قیامت برپا کر دی انسانی زندگی مفلوج کاروبار ٹھپ جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین روز سے ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گرمی اور حبس کے باعث انسانی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے شدید جبس کے باعث سانس لینے میں سخت مشکلات کا سامنا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ڈیرہ ایکپریس فیڈر سٹی فیڈر ربی فیڈر اسد جمالی فیڈر اور میر حسن فیڈر پر کیسکو کی جانب سے متواتر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور روزانہ بجلی کی طویل ترین بندش سے عوام کو سخت اذیت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کو تکالیف کا سامنا ہے لوگ اپنے گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے شہریوں نے چیف ایگزیکٹو کیسکو سمیت دیگر حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری طورپر خاتمہ کیا جاے اور شدید گرمی اور حبس میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔