وندر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار منشیات برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

7کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) وندر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آئس، شیشہ تریاق افیون ، ہیروئن برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب سید فاضل شاہ بخاری کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی کی نگرانی میں ایس ایچ او یار محمد اور سب انسپکٹر عبدالوہاب دیگر عملے عبدالرشید ، امیر خان ، نذر محمد، نعیم اقبال ، شیر محمد، سومار سیاں، غلام فرید، نعیم عثمان ، علائو الدین اور لیڈیز کانسٹیبل کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون طاہرہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آئس شیشہ 1100 گرام ، تریاق افیون 1900 گرام ، ہیروئن 51 بوریاں برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی

متعلقہ عنوان :