اے این آئی کی سالانہ مصطفائی یوتھ ریلی آج کورنگی نمبر4سے نکالی جائے گی

ہفتہ 30 اگست 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) انجمن نوجوانان اسلام کی تقریباًً4دہائیوں پر مشتمل سالانہ مصطفائی یوتھ ریلی امام شاہ احمد نورانی کے متوالوں کی چالیس سالہ قدیمی ریلی نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کاعزم لیئے کہ زیرقیادت شہزادہ والاشان شاہ محمداویس نورانی ، امام نورانی کے سپاہی قائد نوجوانان اسلام انجینئرسلیم حسین ،ڈاکٹر عطاء المصطفیٰ جمیل راٹھور، مفتی محمدجان نعیمی ، مفتی غوث صابری ،مفتی محبوب چشتی ، الحاج سعید صابری، مفتی عبید جان نعیمی، پیر شفیع موہڑوی، مولانانہال الدین نافی عطاری، مولانافرید قادری، مولانا صاحبزادہ زبیر ہزاروی ،حاجی عبدالرحیم نورانی ،حاجی شیرمحمدنورانی ،صاحبزادہ عبدالجبارچشتی،صاحبزادہ عبدالستار چشتی، مولاناظفر اعظمی، حلیم غوری، عبدالرشید نورانی ، صاحبزادہ نعمان،غلام غوث گولڑوی، عبدالرشید نورانی ،وسیم خان، ابرارمغل ، سلمان کشمیری، خالق داد نیازی،محمدعرفان، طاہر ایوب ،جعفرمغل،سلیم غوری، انجینئر رضاالمصطفیٰ ،شان المصطفیٰ، غلام مرتضیٰ کی قیادت میں درود وسلام پڑھتے ہوئے کورنگی نمبر4،بوقت دوپہر3:00بجے نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریلی براستہ لانڈھی ،قائدآباد، ملیر15سے ملیرمیں داخل ہوگی۔ ریلی کااستقبال دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ کے پاس استقبالیہ کیمپ پر صاحبزادہ مفتی عبیدجان نعیمی، علماء وطلباء کریں گے۔جبکہ ملیرسعودآبادپرمصطفائی یوتھ ریلی کااستقبال مولاناظفر اعظمی پٹنی جماعت کے عہدیداران حاجی محمدسلمان پٹنی اور دیگرعلمائے اہلسنت کریں گے۔ جبکہ ریلی شاہ فیصل کالونی روانہ ہوگی جہاں شاہ فیصل نمبر3پر قائد نوجوانان انجینئرسلیم حسین اوردیگر علماء ورہنمااے این آئی خطاب کریں گے ۔حضرت مفتی جیلانی دامت برکاتہم عالیہ دعافرمائیں گے۔ صلوة سلام پر ریلی اختتام پذیرہوگی۔

متعلقہ عنوان :