Live Updates

عالمی میلاد کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں کی جائے گی، میلاد پر اٹھنے والے بھاری انتظامی اخراجات سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے، ڈاکٹر طاہر القادری

ہفتہ 30 اگست 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیلاب کی بڑے پیمانے پر تباہی کے پیش نظر اعلان کیا ہے کہ اس سال عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کی بجائے ایوان اقبال لاہور میں کی جائے گی، مینار پاکستان پر جو بھاری انتظامی اخراجات اٹھتے ہیں وہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی پر خرچ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین کی رحمت و شفقت کے سب سے زیادہ مستحق اس وقت سیلاب متاثرین ہیں، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں جشن ولادت سیلاب متاثرین کی مدد کے ساتھ جوڑا جائے۔انہوں نے منہاج القرآن کی تنظیمات، فورمز کے ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی فلڈ ریلیف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جو اول روز سے میدان عمل میں ہے، زیادہ سے مدد کر کے متاثرین سیلاب کو احساس دلائیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری سیلاب سے شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ایوان اقبال لاہور میں انتظامات شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات