
ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر مثر انداز میں آواز بلند کی جائے گی،اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا
ہفتہ 30 اگست 2025 22:40
(جاری ہے)
شرکا نے مختلف اضلاع کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز پر مثر انداز میں آواز بلند کی جائے گی۔
اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی پر بھی غور کیا گیا اور اس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کی گئی کہ عوامی توقعات کے مطابق خدمات فراہم نہیں کی جا رہیں۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نمائندگان نے کہا کہ ایک طرف جمعیت علما اسلام کے کارکنان کو دہشت گردانہ حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، تو دوسری جانب حکومت کی جانب سے کارکنان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جو کسی طور قابل فہم نہیں۔ اجلاس نے اس طرز عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپنے کارکنان اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے اس امر پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت چھبیسویں آئینی ترمیم کے برخلاف مدارس کے امور میں غیر ضروری رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اجلاس نے اس طرز عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واضح کیا کہ مدارس دینیہ اسلامی تہذیب و تمدن کا بنیادی ستون اور ملتِ اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہیں، ان کے خلاف کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اکابر علما اور نمائندگان کی آرا کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ ان تجاویز کو صوبائی مجلس عمومی کے کل ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا، تاکہ اجتماعی بصیرت کے ساتھ مزید فیصلہ کن اقدامات کیے جا سکیں۔واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس کل پشین میں منعقد ہوگا جس میں صوبے بھر سے نمائندگان شریک ہوں گے۔ یہ اجلاس صوبے کی دینی و سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم اور رہنما نوعیت کے فیصلے کرے گامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.