Live Updates

?صحافی برادری کی تاندلیانوالہ میں سیلاب زدگان کی کوریج کے دوران پیرا فورس کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی کی جانب سے مقامی صحافی سے بدتمیزی کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ،بصورت دیگر احتجاج کا اعلان }اس طرح کے واقعات آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہیں،صحافتی تنظیمیں

ہفتہ 30 اگست 2025 22:40

c فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) تاندلیانوالہ میں سیلاب زدگان کی کوریج کے دوران پیرا فورس کے ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی کیجانب سے مقامی صحافی سے بدتمیزی جبکہ کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور صحافتی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اس طرح کے واقعات آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہیں۔

فیصل آباد کے صحافیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ریجنل ڈائریکٹر زبیر گیلانی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔واقع قابل مذمت اور افسوس ناک ہے وزیر اعلیٰ کمشنر اور متعلقہ حکام کو اس واقع میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروای کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مقبول احمد لودھی بیورو چیف آن لائن نیوز ایجنسی انٹرنیشنل فیصل آباد سابق صدر فیصل آباد پریس کلب، گروپ لیڈر ایف یو جے و مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس رانا حبیب الرحمٰن،صدر ایف یو جے ساجد خاں ،جنرل سیکرٹری میاں کاشف فرید،ایف ای سی ممبر پی ایف یو جے معراج ملک، غلام دستگیر،نائب صدور خادم حسین گل، عبدالصبور،جوائنٹ سیکرٹریز عبدالباسط راجپوت، رباب چیمہ ،فنانس سیکرٹری محمد قمر بوٹا،انفارمیشن سیکرٹری میاں محمد ذیشان اور ،دیگر نے مطالبہ کیا ہے علاوہ ازیںفیصل آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن پریس کلب (رجسٹرڈ) تاندلیانوالہ میں زدگان کی کوریج کرنے پر نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین علی ارسلان پر پیرا فورس اہلکاروں کے بہیمانہ تشدد اور جیو نیوز کے انچارج عرفان اللہ کے ساتھ بدتمیزی و دھکے دینے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طاہر نجفی نے کہا کہ صحافی برادری پر اس طرح کے حملے آزادی صحافت پر کھلا حملہ ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ میڈیا نمائندگان عوامی مسائل اجاگر کرنے اور حقائق سامنے لانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فرائض سر انجام دیتے ہیں، ان پر اس قسم کے واقعات افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بشیر احمد ایاز نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور صحافیوں کو کوریج کے دوران مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔عہدیداران نے واضح کیا کہ اگر صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ نہ رکا تو صحافتی تنظیمیں احتجاج پر مجبور ہوں گی اور اس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات