گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سینئر صحافی فاروق فراق سے ٹیلیفونک رابطہ، جواں سالہ بیٹے کے قتل پر افسوس کا اظہار

اتوار 31 اگست 2025 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینئر صحافی فاروق فراق سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے ان کے جواں سالہ بیٹے علی فراق کے قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا کے پبلک ریلیشنز آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے اس موقع پر کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ علی فراق کے قاتلوں کی گرفتاری کےلیے پولیس کے اعلی حکام سے رابطہ کریں گے۔دریں اثناء سابق رکن قومی اسمبلی اور لیگی رہنما شہاب الدین، ملی جمہوری پارٹی کے سربراہ سابق ایم این اے محسن داوڑ اور سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بھی سینئر صحافی فاروق فراق سے ان کے بیٹے کے قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے علی فراق کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔