مجلس التفسیر کے تحت "سیرت نگاری کے رجحانات" کی اشاعت 1500 سالہ جشنِ عید میلاد النبیؓ کے موقع پر علمی خراج

اتوار 31 اگست 2025 12:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ممتاز اسلامی مفکر اور محقق ڈاکٹر شاکر حسین خان کی نئی کتاب "سیرت نگاری کے رجحانات" مجلس التفسیر کے تحت ربیع الاول کے بابرکت موقع پر شائع کر دی گئی۔ یہ ادارہ شہید دانشور ڈاکٹر شکیل اوج کے وژن کے تحت فہمِ قرآن اور دینی علوم کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کی رسمی پیشکش جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو کی گئی، جنہوں نے ڈاکٹر شاکر حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس علمی خدمت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

یہ تصنیف نہ صرف سیرت نگاری کے مطالعے میں نئی جہت متعارف کراتی ہے بلکہ عصری فکری و تحقیقی رجحانات پر بھی روشنی ڈالتی ہے۔ کتاب کی تیاری اور اشاعت میں ڈاکٹر متین احمد کا کلیدی کردار شامل رہا، جسے مجلس التفسیر نے قدر کی نگاہ سے سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :