پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی مرزا اصغر جرال مرحوم کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی کی

اتوار 31 اگست 2025 12:55

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین کی مرزا اصغر جرال مرحوم کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چوہدری محمد یاسین نے انکے بیٹے مرزا محمد رضوان اور اہل خانہ سے تعزیت کی انھوں نے مرحوم کے اوصاف بیان کئے اور انکی دینی دنیاوی اور پیپلز پارٹی کے لئے خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مرزا محمد اصغر اپنے علاقہ کے علاوہ ضلع کوٹلی کے مختلف شہروں میں بھی ان کی بڑی خدمات ہیں قرآنی اوراق کو اٹھا کر ان کو محفوظ جگہ پر رکھنا قرآن محل بنانا ان کا مشن تھااس موقع پر مرحوم کے خاندان کے افراد،پیپلز پارٹی آزاد کی مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر چوہدری خادم حسین،مرزا زاہد جرال اور چوہدری عابد علی و دیگر بھی موجود تھے۔