Live Updates

کوٹمومن کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی آپریشن چھٹے روز میں داخل

سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی فراہمی میں پینے کے صاف پانی ، ادویات سمیت دیگر ضروری سہولیات کا انتظام ہے

اتوار 31 اگست 2025 14:10

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سرگودھا کے قصبہ کوٹمومن کے قریب دریائے چناب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور بحالی آپریشن چھٹے روز میں داخل ہو گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد وسیم اپنی پوری فیلڈ فارمیشن کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں موجود رہے جہاں ریلیف کیمپوں گھروں میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں اسسٹنٹ کمشنرز نے ناشتہ تقسیم کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی فراہمی میں پینے کے صاف پانی ، ادویات سمیت دیگر ضروری سہولیات کا انتظام ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے ریسکیو اور بحالی آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے بتایا کہ سی ای او ہیلتھ کی سربراہی میں متاثرہ علاقوں میں صحت عامہ کی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر زراعت کی سربراہی میں متاثرہ علاقوں میں جانوروں کو چارہ جات کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے اور اتوار چھٹی کے باوجود انتظامی مشینری متاثرین کے ریلیف کے لیے کوشاں پے۔انہوں نے کہا ریسکیو اور بحالی آپریشن میں مصروف پاک فوج، ریسکیو 1122 ، پولیس و دیگر اداروں کے جوان ہمارے اصل ہیروز ہیں۔جو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :