بھارتی فورسز نے پونچھ میں دو نوجوان گرفتار کر لیے

اتوار 31 اگست 2025 14:40

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع پونچھ میں دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے منڈی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران طارق شیخ اور ریاض احمد کو گرفتار کیا۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ تلاشی کے دوران دو ہتھیاربھی برآمد ہوئے ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو پونچھ کے تفتیشی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔