ضلع مری کے آؤٹ سورس ہونیوالے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر

اتوار 31 اگست 2025 15:30

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ضلع مری کے آؤٹ سورس ہونیوالے بنیادی مراکز صحت میں عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،ہر بی ایچ یو میں زچہ بچہ کی سہولیات بھی فری میسر ہونگی،پرائیویٹ ہیلتھ منیجر اب مریم نواز ہیلتھ کلینک کو چلائیں گے، ناکام ہونے کی صورت میں اسکو تبدیل کر دیا جائیگاان خیالات کااظہارچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ضلع مری ڈاکٹر اظہرمحمود عباسی نے ڈی ڈی ایچ مری،تحصیل ہیلتھ انسپکٹر وڈینگی فوکل پرسن لیگل اوردیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن پر طبی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اب تمام ادویات اور سہولیات حکومت کی جانب سے فری عوام الناس کو مہیا کی جائینگی،چیک اینڈ بیلنس کیلئے مانیٹرنگ سسٹم ہوگا،جو مریم نواز ہیلتھ کلینک معیار پر پورا نہیں اترے گا یا اسکی مریضوں کی شکایات سامنے آئیں تو اسکو جرمانہ بھی ہوگا اور اس کا معائدہ بھی ختم کر دیا جائیگا،ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر عباسی نے ضلع مری کی عوام میں اس سلسلہ میں پائے جانیوالے خدشات پر کیاانھوں نے ضلع میں ڈینگی وباء سے بچاؤ کیلئے عوام الناس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور حکومت کیطرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا پیغام دیا۔