ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس کیکارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم محمد الیاس ولد عمر خان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KQN-1520 بھی پیرآباد کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 404/2025 بجرم دفعہ 381-A تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ تھانہ شارہ نورجہاں،تھانہ سائٹ اے،تھانہ مومن آباد، تھانہ کھارادر سمیت دیگرتھانوں میں مقدمات درج ہیں۔