چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مسروقہ رقم 33 ہزار 500 روپے برآمد کر لی گئی۔ ترجمان کے مطابق زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :