لاہور قلندرز اور وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کا عالمی شراکت داری کا اعلان

اتوار 31 اگست 2025 17:00

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) لاہور قلندرز اور وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے کرکٹ کے فروغ کے لیے عالمی شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ شراکت رواں برس خزاں میں شروع ہو گی جس کے تحت پلیئر اور کوچ ایکسچینج پروگرام، اکیڈمیز کی تشکیل، اسکاؤٹنگ نیٹ ورک اور کمیونٹی پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او سمین رانا نے کہا کہ یہ شراکت لاہور اور برمنگھم کی کمیونٹیز کو کرکٹ کے ذریعے جوڑنے کا باعث بنے گی۔

فنانس ڈائریکٹر وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب ابراہم خان نے کہا کہ یہ تعاون کھیل کی ترقی اور نوجوانوں کے لیے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ واضح رہے کہ برٹش پاکستان انیشی ایٹو نے اس شراکت داری کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ مارچ 2025 میں لاہور اکیڈمی کے ٹور نے ثقافتی اور کھیلوں کے تبادلے کو مزید فروغ دیا۔ دونوں کلبوں کا کہنا ہے کہ یہ شراکت پائیدار ماڈل ثابت ہو گی اور مستقبل کے لیے ایک مضبوط ورثہ قائم کرے گی۔