Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیوں کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کی گاڑی کو حادثہ

اتوار 31 اگست 2025 18:25

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سر گرمیوں کی نگرانی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض ہیڈبلوکی میں سیلابی علاقوں کا دورہ کررہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک سے نیچے گہرائی میں اتر گئی ۔حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تمام عملہ محفوظ رہا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو ٹریکٹر کی مدد سے گہرائی سے اوپرکھینچا گیا ۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :