ش* جیکب آباد فراہمی آب منصوبے سے شہریوں کو پانی کی فراہمی دو روز سے معطل

ٌبلدیہ کے ٹریکٹر پر پانی فروخت کیا جانے لگا عام شہری پانی کو ترسنے لگے ،بااثروں کو ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی کی شکایات،بجلی نہ ہونے کا بہانہ کرکے شہر میں پانی کی بلدیہ نے مصنوعی بحران پیدا کیا ہی:شہری بلا ل اور دیگر

اتوار 31 اگست 2025 19:20

ا جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) جیکب آباد فراہمی آب منصوبے سے شہریوں کو پانی کی فراہمی دو روز سے معطل ،بلدیہ کے ٹریکٹر پر پانی فروخت کیا جانے لگا عام شہری پانی کو ترسنے لگے ،بااثروں کو ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی کی شکایات،بجلی نہ ہونے کا بہانہ کرکے شہر میں پانی کی بلدیہ نے مصنوعی بحران پیدا کیا ہی:شہری بلا ل اور دیگر تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے شہریوں کو یو ایس ایڈ کے فراہمی آب کے منصوبے سے بلدیہ پانی کی فراہمی میں ناکام ہے دو رز سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے بلدیہ کے ٹریکٹر پر پانی فروخت کیا جانے لگا ہے اور شہری پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیںجس پربلال میمن ،سریش،مسمات رانی ،اجے کمار اور دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ نے بجلی نہ ہونے کا بہانہ کرکے شہرمیں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے حالانکہ یو ایس ایڈ کے تعمیر کردہ فلٹر پلانٹ پر جرنیٹر بھی دستیاب کرکے دیا گیا اور سولر بھی نصب ہیں انکو کیو ں استعمال نہیں کیا جاتا یہ زیادتی ہے بااثروں کو تو گھر تک ٹینکر کے ذریعے پانی بلدیہ کی طرف سے پانی فراہم کیا جارہا ہے عام شہریوں کے لئے کربلا مچائی گئی ہے پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر بلدیہ سعید غنی ،یو ایس ایڈ حکام نوٹس لیںاور فراہمی آب منصوبے کو تباہی سے بچا کر چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دیکر اسکے حوالے کیا جائے ۔