افغانستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ

پیر 1 ستمبر 2025 08:40

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) افغانستان میں 6.0 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ افغانستان میں اتوار کی شب 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز باساول کے شمال میں 36 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

(جاری ہے)

زلزلے کے مرکز کی گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔ زلزلے کے جھٹکے 34.57 درجے شمالی عرض البلد اور 70.87 درجے مشرقی طول البلد پر محسوس کیے گئے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، تاہم زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام نے امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا ہے۔