کراچی، ملیر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی

ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔