Live Updates

کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم آج لاہور پہنچے گی‘تین مقامات کا جائزہ لے گی

کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم کو پی سی بی اور دیگر ادارے انتظامات پر بریفنگ دیں گے

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم آج منگل کی صبح لاہور پہنچے گی اور پاکستان میں 3 وینیوز پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا کی ریکی ٹیم کو پی سی بی اور دیگر ادارے انتظامات پر بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپنے دورے کے دوران جنوبی افریقی ریکی ٹیم لاہور، فیصل آباد اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ساو?تھ افریقا سے سیریز کے لیے فیصل آباد میں میچ کرانے پر غور کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ساو?تھ افریقہ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر نومبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ ساو?تھ افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات