ڈی پی او سوات محمد عمر خان کا انسدادپولیومہم کے سلسلے میں مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 13:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے انسدادپولیومہم کے سلسلے میں مختلف بی ایچ یوز اور ناکہ بندیوں کا دورہ کیا، بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا اغاز کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں دوران ڈیوٹی الرٹ رہتے ہوئے مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھنے اور سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کے ہدایات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ترجمان سوات پولیس کے مطابق چار روزہ انسدادپولیو مہم کے لئے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انسداد پولیو مہم کے لئےسوات پولیس کی 2900 سے زائد افسران و جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ چار روزہ انسداد پولیو مہم کو پُر امن طریقے سےانجام دینے اور کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف مقامات پر پولیس کو تعینات کئے گئےہیں ۔ ضلع بھر کے تمام شاہراؤں پر پولیس کیطرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیو ٹیموں کیساتھ تعینات پولیس جوانوں کو بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس کے سکواڈ بھی گشت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :