Live Updates

پنجاب بھر کے سیلابی علاقو ں میں ریسکیو بوٹ کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری

پیر 1 ستمبر 2025 14:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) حالیہ فلڈ میں اب تک دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے154413لوگوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، ترجمان ریسکیوپنجاب فاروق احمد نے بتایا کہ پنجاب بھر کے سیلابی علاقو ں میں 827 ریسکیو بوٹ کے ساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ترجمان ریسکیو کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر کے سیلابی علاقہ جات سے 32096 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، ترجمان ریسکیو نے کہا کہ متاثرین فوری ریسکیو سروسز کیلئے ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں اور اپنی لوکیشن ضرور بتائیں، ترجمان ریسکیوکے مطابق گزشتہ روز بہاولپور سے 11747 لوگوں کو،رحیم یار خان سے 5935، پاکپتن سے 2114، اوکاڑہ سے 1605،وہاڑی سے 1560، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1216، حافظ آباد سے 1117،لاہور سے 1098، ننکانہ صاحب سے 1013 ، قصور سے 994 ، بہاولنگر سے 762، جھنگ سے 715اور ملتان سے 480لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی، جبکہ نارووال سے357لوگوں کو ، لودھراں سے 251، گوجرانوالہ سے 244، مظفر گڑھ سے 183، خانیوال سے 162، ساہیوال سے 137، فیصل آباد 114، چنیوٹ سے 104، شیخوپورہ سے 127 لوگوں کو جبکہ ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور سرگودھا سے 47 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی،اس طرح مجموعی طور پر اب تک بہاولپور سے 42355، قصور سے 17528، پاکپتن سے 13147، اوکاڑہ سے 10715، ننکانہ صاحب سے 7447، رحیم یار خان سے 6413 ، وہاڑی سے 6364، نارووال سے 5782 ، حافظ آباد سے 5665، سرگودھا سے 5098، گوجرانوالہ سے 5074 اوربہاولنگر سے 4434 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی، ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر اب تک منڈی بہاوالدین سے 3868 لوگوں کو ، لاہور سے 2234، لیہ سے 2081 ، جہلم سے 1983، سیالکوٹ سے 1785، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1703، ڈیرہ غازی خان سے 1650،جھنگ سے 1350، شیخوپورہ سے 1185 اور چنیوٹ سے 1180 لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی، جبکہ اب تک میانیوالی سے 961 لوگوں کو، مظفر گڑھ سے 884، ملتان سے 868 ، گجرات سے 785، خانیوال سے 668، لودھراں سے 525، ساہیوال سے 218، فیصل آباد سے 211، راجن پور سے 190 ، اٹک سے 53لوگوں کو انخلاء اور ٹرانسپورٹیشن مہیا کی گئی، ترجمان کے مطا بق قصور میں 81 ریسکیو بوٹ، لاہور میں 17، اوکاڑہ میں 37،پاکپتن میں 26، بہاولنگر میں 27، ملتان میں 32، فیصل آباد میں 9، ساہیوال میں 8، وہاڑی میں 18، بہاولپور میں 20 اور لودھراں میں 10 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں،سیالکوٹ میں37 ریسکیو بوٹ، شیخوپو رہ میں 23، گجرات میں 16، گوجرانوالہ میں 36، منڈی بہاوالدین میں 22 ، حافظ آباد میں 43 اور رحیم یارخان میں 15 ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں، سرگودھا میں 12 ریسکیو بوٹ، چنیوٹ میں 25، جھنگ میں 44، نارووال میں 30، ننکانہ صاحب میں 14، خانیوال میں 19، میانوالی میں 20، لیہ میں 30 ، مظفر گڑھ میں 34 ، ڈیرہ غازی خان میں 45 اور ٹونہ ٹیک سنگھ میں 11ریسکیو بوٹ آپریشنل ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات