پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی

یہ کارروائی خطے میں غیر معمولی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے بعد شروع کی گئی ہے،بھارتی فوج

پیر 1 ستمبر 2025 14:48

پونچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں محاصرہ اور تلاشی کی کاررائی شروع کردی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی آپریشن پیر کی صبح بالاکوٹ کے علاقے میں شروع ہوا جہاں فوجیوں نے مشتبہ نقل وحرکت کے بہانے گولہ باری کی۔بھارتی فوج کے ایک افسر نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی خطے میں غیر معمولی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کے بعد شروع کی گئی ہے۔ علاقے میں جاری فوجی آپریشن کی مدد کے لیے اضافی کمک بھی طلب کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔