پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

پیر 1 ستمبر 2025 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے راستے پر چلیں گے اور ان کی تحریک کو جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان مونومنٹ لوک ورثہ میں سید علی گیلانی کے نام سے منسوب کارنر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر میں سید علی گیلانی کا ایک کلیدی کردار ہے،دنیا میں آزادی کی تحریکیں کئی سالوں پر محیط ہوتی ہیں ۔

رانا قاسم نون نے کہا کہ سید علی گیلانی کے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،کشمیر کی آزاد ی کے حوالے سے انہوں نے جو جدوجہد کی اس کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے راستے پر چلیں گے اور ان کی تحریک کو جاری رکھیں گے۔اس موقع پر انہوں نے ’’ہم پاکستانی ہیں ۔پاکستان ہمارا ہے‘‘ کا نعرہ بھی لگایا گیا۔