کراچی پولیس چیف کی ہدایت پر شہر بھر میں پولیو مہم کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 16:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر یکم تا 7 ستمبر 2025 شہر بھر میں پولیو مہم کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران 10,463 پولیس افسران و اہلکار بشمول ایسٹ زون سے 3,512، ویسٹ زون سے 4,107 اور ساتھ زون سے 2,844 اہلکار پولیو ٹیموں اور ورکرز کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔پولیو مہم میں 15,511 ٹیمیں اور 24,003 ورکرز حصہ لیں گے جنہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔پولیس چیف نے زونل افسران کو سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :