ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ سے 24 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

پیر 1 ستمبر 2025 16:05

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ٹنڈو محمد خان کی یونین کونسل ملاکاتیار کے قریب دریائے سندھ سے 24 سالہ نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر ملاکاتیار پولیس نے ریسکیو ٹیم کی مدد سے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا جہاں پر لاش کی شناخت قاسم آباد حیدرآباد کی رہائشی حنا بنت مہر علی رند کے نام سے ہوئی ہے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے مین بدین حیدرآباد روڈ پر پٹار گوٹھ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے راہگیر 28 سالہ راجو ولد فقیرو ٹھاکر کو زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان کے کر جا رہے تھے کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا لاش اسپتال منتقل کی گئی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی

متعلقہ عنوان :