Live Updates

ملک بھر میں مجموعی طور پر 437 متاثرہ فیڈرز میں سے 169 مکمل جبکہ 260 فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے

پیر 1 ستمبر 2025 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میںبجلی کی بحالی کے حوالے سے 01 ستمبر تک کی جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 437 متاثرہ فیڈرز میں سے 169 مکمل جبکہ 260 فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے علا قوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی، ڈی آئی خان میں متاثرہ بارہ گرڈز ، اکانوے فیڈرز میں سے 85 مکمل جبکہ 6 جزوی طور پر بحال کر دئیء گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق گیپکو (گوجرانوالہ ریجن) میںمتاثرہ گرڈز 10،فیڈرز، 87 تھے جن میں 80 مکمل طور پر جبکہ ، 7 جزوی طور پر بحال کئے گئے ہیں ۔ رپو ٹ کے مطابق لیسکو (لاہور، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ، شیخوپورہ)متاثرہ فیڈرز 59 تھے جن میں سے 57 جزوی طور پر بحال کئے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی کا ہدف 2 سے 5 ستمبر ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فیسکو (فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، جھنگ، میانوالی، سرگودھا، ڈی آئی خان) میں متا ثرہ گرڈز 26 اور فیڈرز 73 ہیں ۔

جن میں سے ایک مکمل جبکہ 72 عارضی طور پر بحال کئے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق میپکو (ملتان ریجن) میںمتاثرہ تمام 114 فیڈرز بحال کر دئیے گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسکو (قبائلی علاقی: شمالی وزیرستان، خیبر) میں * سے 10متاثرہ فیڈرز میں سے 4 عارضی طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں ۔ ہیزیکو (ہزارہ ریجن) میں تین متاثرہ فیڈرز میں سے 2 مکمل طور پر بحال کر لئے گئے ہیں ۔ پاور ڈویژن کے مطابقسیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ گرڈز اور فیڈرز کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات