Live Updates

ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل،ایم پی اے مہرتیمورامجدلالی،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید اور فوجی افسران کے دورے

پیر 1 ستمبر 2025 19:27

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل،ایم پی ایمہرتیمورامجدلالی،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید اور پاک فوج کے افسران سیلاب زدہ علاقوں لنگر مخدوم،باہیوال،بخش والا،کوٹ امیر شاہ،ٹھٹھی بالا راجہ اور کلری میں گئے۔

انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی،خیریت دریافت، کھانا اور راشن تقسیم کیا۔ڈپٹی کمشنراور ایم پی اے نے کشتی میں بیٹھ کر سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر متاثرین کو راشن اور کھانا پہنچایا،مختلف علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔محکمہ ہیلتھ کے کلینک آن وہیل،ڈاکٹرز کی ورکنگ، کھانے کی تقسیم سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی نیمتعلقہ افسران کو سیلاب متاثرین سے رابطے میں رہنے اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلیف کے بہتر انتظامات کئے جا رہے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں میں حفاظتی و امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی امداد کی جا رہی ہے اور پانی اترنے کے بعد تمام علاقوں کا سرویاور متاثرین کا جو نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ کیاجائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات