Live Updates

پاک فوج کا جھنگ اور موضع حسن خان میں ریسکیو آپریشن

پیر 1 ستمبر 2025 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جھنگ، موضع حسن خان اور گردونواح میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں اور کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع حسن خان میں پاک فوج نے کامیابی سے 4 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا جن میں بزرگ شہری، بچے اور خواتین شامل ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کر دیے ہیں جہاں کپڑے، راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کی جانب سے پاک فوج کے بروقت اور موثر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امدادی سرگرمیوں کو تیز تر کر دیا گیا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :