مکوآنہ میں ہنی ٹریپ کے دوران دو خواتین نے اپنے ساتھیوں شہباز اعوان وغیرہ سے مل کر نوجوان کو گھر بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 2 ستمبر 2025 11:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)فیصل آباد تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ مکوآنہ میں ہنی ٹریپ کے دوران دو خواتین نے اپنے ساتھیوں شہباز اعوان وغیرہ سے مل کر نوجوان کو اپنے جال میں پھنسا کر گھر بلا کرنہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ غیر اخلاقی ویڈیو اور بجلی کے جھٹکے لگا کر لاکھوں روپے اور موٹر سائیکل چھین لی، پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر دو خواتین سمیت 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چک تھوتھیاں کلاں شاہکوٹ کے رہائشی محمد احمد ولد اشرف نے بتایا کہ 4ہفتے قبل اس کے فون پر خاتون کی واٹس ایپ کال آئی اور اس نے خود کو کنواری ظاہر کر کے شادی کرنے کا کہا اسطرح ہمارا رابطہ شروع ہو گیا تو اس نے بتایا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے تو لڑکی نے کہا کہ وہ بے سہارا ہے اسکو کہیں کام پر لگوا دیں، 23اگست کو خاتون نے کال کر کے اپنے گھر مکوآنہ مائی مستانی روڈ پر بلایا گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد ہی 6نامعلوم افراد بھی اس کے گھر داخل ہوئے اور اسکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی ننگا کر کے ویڈیو بنا کر 10لاکھ روپے کا مطالبہ کیا انکار کرنے پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے اور کہا کہ رقم منگوائے ورنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دینگے تو اس نے خوف اور جان بچانے کیلئے منڈی صفدرآباد میں اپنے دوست سنی سے رابطہ کیا تو اس کے دوست نے ملزمان کے جاز کیش نمبرز پر 50،50ہزار روپے بھجوائے اور خاتون مقصوداں بی بی کے ایزی پیسہ اکائونٹ پر 37880 روپے بھجوائے اور ملزمان نے اسکی جیب سے بھی 7ہزار روپے نکال لئے اور مزید رقم لینے کیلئے اسکو تشدد کا نشانہ اور کرنٹ کے جھٹکے لگاتے رہے اور اس کے تعلق داروں کو کالیں کرواتے رہے، جب کسی طرف سے رقم نہ ملی تو ملزمان نے اسکی ویڈیو شہباز اعوان سکنہ سائیں دی کھوئی کو سینڈ کی تو اس نے کزن وقاص سے تعلق کی بنا پر رابطہ کیا اور وقاص کی شہباز اعوان سے بات طے ہوئی کہ وہ محمد احمد کو رہا کریں تو 8لاکھ دے دونگا تو ملزمان نے اسکو چھوڑ دیا اور اسکی موٹرسائیکل 125 بھی رکھ لی۔

(جاری ہے)

تاہم کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔