سوڈان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 1 ہزار افراد ہلاک

ایک گائوں تباہ ہوگیا،عالمی ادارے امدادفراہم کریں،سوڈان لیبریشن مومنٹ

منگل 2 ستمبر 2025 13:34

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)افریقی ملک سوڈان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 1 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مغربی سوڈان کے مررا پہاڑی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گائوں تباہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سوڈانی فوج نے بتایا کہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ بارشوں کے سبب پیش آیا۔اپریل 2023 سے سوڈان خانہ جنگی کا شکار ہے۔سوڈان لیبریشن مومنٹ نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حادثے کے بعد امداد فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :