بٹگرام،اسسٹنٹ کمشنر ز کا آلائی اور کوزہ بانڈہ کا دورہ،انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا

منگل 2 ستمبر 2025 15:45

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) بٹگرام اور کوزہ بانڈہ میں اسسٹنٹ کمشنر ز نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیکر مؤثر اقدامات کی ہدایت دی،ضلع بٹگرام میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کے دوران اسسٹنٹ کمشنر آلائی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،افسران نے موقع پر موجود بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے اور ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ کوئی بچہ حفاظتی ویکسی نیشن سے محروم نہ رہے،اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے تحصیل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسدادِ پولیو مہم قومی اہمیت کی حامل ہے اور ہر بچے تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنایا جانا چاہیے،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے سرکل کوزہ بانڈہ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کو قطرے پلانے کے عمل،فنگر مارکنگ اور ٹیموں کے نظم و ضبط کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیموں کو تلقین کی کہ مہم کے دوران بھرپور جذبے،ذمہ داری اور نظم کے ساتھ کام کریں تاکہ کوئی بھی بچہ رہ نہ جائے،دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ نے تحصیلدار سعید احمد کے ہمراہ یونین کونسل نیلیشن راجداری میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے ٹیموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ گھروں کی ڈور مارکنگ اور بچوں کی فنگر مارکنگ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور واضح کیا کہ مہم کی کامیابی ٹیموں کی ذمہ داری اور سنجیدگی سے وابستہ ہے۔

متعلقہ عنوان :