پنجاب میں جنگلات کی کٹائی و لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد‘ نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ

بدھ 3 ستمبر 2025 11:55

پنجاب میں جنگلات کی کٹائی و لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد‘ نیلامی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جنگلات کی کٹائی اورلکڑی کی نیلامی پرفوری پابندی عائدکردی،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارجنگل کی لکڑی کی نیلامی کاروایتی نظام ختم کرنے کابڑافیصلہ کیا گیا۔جدیدٹیکنالوجی اورمیپنگ کی مددسے نئے اورشفاف قواعدوضوابط بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پرپابندی کاباضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا،نیلامی کے نام پرجنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے۔

جنگلات کے تحفظ وفروغ کے ماہرین کاوزیراعلی پنجاب کے دلیرانہ فیصلہ کاخیرمقدم کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹرجنرل کوحکم نامے پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کر دی،حکومتی حکم نامہ کے مطابق ہرقسم کی لکڑی کی نیلامی پرتاحکم ثانی پابندی عائدکردی گئی ہے ۔وزیراعلی نے اقدام جنگلات کے تحفظ اورزمین کوکٹائو سے محفوظ بنانے کیلئے کیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔