سردارمحمد صالح بھوتانی کا صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان سردار محمدصالح بھوتانی نے سابق چیئرمین سینیٹ وایم پی اے چاغی حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے والد خان آصف خان سنجرانی کے انتقال اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت نفیس شخصیت کے مالک تھے اور بلوچستان کی سیاست میں انہوں نے ہمیشہ سے اہم کردار ادا کیا، مرحوم خان آصف خان سنجرانی کی بلوچستان کے عوام کے حقوق کر لئے کی گئی جدوجہد کو بلوچستان کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس دکھ و رنج کی گھڑی میں ہم سابق چیئرمین سینیٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی، سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان محمداعجاز خان سنجرانی، سابق ایم ڈی سینڈک میٹلز حاجی رازق خان سنجرانی و دیگر کے ساتھ برابر شریک ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔