مرکزی انجمن میلاد النبی ؐ کے زیراہتمام66 ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی آٹھویں نشست

منگل 2 ستمبر 2025 23:01

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم (رجسٹرڈ) میلاد چوک رحیم یارخان کے زیراہتمام66 ویں سالانہ12 روزہ محافل میلاد کی آٹھویں نشست کے مہمان خطیب ممتاز عالم دین، مولانا بابر احمد مجددی (جھنگ) اور علامہ صاحبزادہ سید احمد سعید کاظمی شاہ (ملتان) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جشنِ میلاد النبیؐ کا عمل مسلمانوں کو حضور نبی اکرمؐ پر درود و سلام جیسے اہم فرائض کی طرف رغبت دلاتا ہے اور قلب و نظر میں ذوق و شوق کی فضاء ہموار کرتا ہے۔

صلوٰة و سلام بذات خود شریعت میں بے پناہ نوازشات و برکات کا باعث ہے۔ اس لیے جمہور اُمت نے میلاد النبیؐ کا اِنعقاد مستحسن سمجھا۔ سیرتِ طیبہؐ کی اًہمیت اُجاگر کرنے اور جذبہ محبتِ رسولؐ کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اِسی لیے جشنِ میلاد النبیؐ میں فضائل، شمائل، خصائل اور معجزاتِ سید المرسلینؐ کا تذکرہ اور اُسوہ حسنہؐ کا بیان ہوتا ہے۔

انھوں نے کہاکہ سیرتِ طیبہؐ کی اًہمیت اُجاگر کرنے اور جذبہ محبتؐ کے فروغ کے لیے محفلِ میلاد کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اِسی لیے جشنِ عید میلادالنبیؐ میں فضائل، شمائل، خصائل اور معجزاتِ سید المرسلینؐ کا تذکرہ اور اُسوہ حسنہؐ کا بیان ہوتا ہے۔محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے قاری محمد حامد سعید سعیدی نے کیا اور ثناء خواں مصطفی صوفی محمد اشفاق سلطانی نے نعت رسولؐ پیش کی۔

صدارت کے فرائض مرکزی انجمن میلادالنبی رجسٹرڈ میلاد چوک رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری خلیل احمد موھل اور مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل نائب صدر میاں خالد شاہین تھے۔ جبکہ عبد الوحید بھٹی، عبدالوحد آمین، چودھری محمد رفیق، عبدالجلیل بندیشہ، رانا شیر افگن ایڈووکیٹ، قاری محمد شکیل قادری، قاری منیر احمد سعیدی، جام لیاقت، قاری محمد رضوان سعیدی، سید علی رضاء شاہ، محمد عرفان اللہ، میاں عمیر ناصر، محمد شہزاد و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اس کے علاوہ چیئرمین مرکزی انجمن میلادالنبیؐ (رجسٹرڈ) میلاد چوک رحیم یارخان حاجی محمد نواز اختر نقشبندی، صوفی محمد سلیم سعیدی، عامر خان ترین، خلیل احمد موہل، محمد الیاس سعیدی، حافظ محمد اکرم سعیدی، سجاد سرور سعیدی، حاجی نثار احمد، عاشق حسین سعیدی، علی رضا سعیدی، محبوب خالق بھٹی، شہزاد سلطانی، ملک غلام محی الدین، نبی بخش خان ایڈووکیٹ، قاری رضوان سعیدی، حامد سعید سعیدی، صوفی محمد لطیف،خادم بابا اور دلبر شاہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔

نقابت کے فرائض قاری محمد حامد سعید سعیدی نے سرانجام دیئے۔ محفل میں عوام اہل سنت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور پاکستان کی سلامتی و استحکام، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔