سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا سول ہسپتال کا دورہ

منگل 2 ستمبر 2025 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے منگل کے روز سول ہسپتال تربت کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی سروسز اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے سے ملاقات کی، جنہوں نے ادارے کو درپیش مسائل اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تربت کے سول ہسپتال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہسپتال عملے کی محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ بطور ایم پی اے ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے بھرپور رابطہ اور تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن بلوچ، راحب یاسین شیرباز قاضی سیف اللہ جمال بلوچ چاکر بلوچ اور گلزار کریم بھی ہمراہ تھے۔