صحبت پور ،اوستہ محمد میں دو مختلف واقعات میں دو افراد سے موٹر سائیکل، نقدی ،موبائل فون چھین لئے گئے

منگل 2 ستمبر 2025 19:35

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) صحبت پور اور اوستہ محمد میں دو مختلف واقعات میں دو افراد سے موٹر سائیکلوں نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد میں سندھی فلم اور ڈراموں کے نامور اداکار محمد اعظم مینگل سی نا معلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر انسے موٹر سائیکل موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ صحبت پور چتن پٹی پولیس تھانہ کی حدود میں نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ہیڈ ماسٹر عبدالغفار کھوسو سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقع کے خلاف اساتزہ کرام نے بڑی تعداد میں ڈی پی اوآفس صحبت پور کا گھراو کر لیا موٹر سائیکل کی فوری طورپر برامدگی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔